Thursday, March 28, 2024

لیسکو کی نجکاری کیخلاف ادارے کے ملازم ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے، نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے: واپڈا ہائیڈرو یونین

لیسکو کی نجکاری کیخلاف ادارے کے ملازم ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے، نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے: واپڈا ہائیڈرو یونین
May 11, 2015
لاہور (92نیوز) لیسکو کی نجکاری کیخلاف ادارے کے ملازم ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ہیڈآفس کا گھیراو کر کے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ لاہور میں ملازمین نے لیسکو ہیڈآفس کے سامنے کی سڑکیں بلاک کردیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں نے لیسکو کی نجکاری کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے ملازمین کا معاشی قتل ہو گا۔ یہ فیصلہ نامنظور کرتے ہیں، نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا۔