Monday, September 16, 2024

لیسکو نے بجلی چوری میں ملوث علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے کر دیا

لیسکو نے بجلی چوری میں ملوث علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے کر دیا
April 12, 2016
لاہور (92نیوز) لیسکو نے بل ادا نہ کرنے اور کنڈے ڈالنے والے علاقوں کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا۔ زیادہ لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز نے لیسکو کا لوڈ مینجمنٹ شیڈول حاصل کر لیا جس کے مطابق زیادہ لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے جب لیسکو ذرائع سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ لاسز والے علاقوں میں پہلے ہی بتا چکے ہیں لیکن یہاں بل ادا کرنے کی شرح انتہائی کم ہے۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں بجلی کے حصول کے لیے مین لائن پر کنڈے ڈالے ہوئے ہیں۔ لوڈمینجمنٹ کے نئے شیڈول کے مطابق شہری علاقوں میں چھے گھنٹے ، دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے اور زیادہ لاسز والے علاقوں میں دس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق زیادہ لاسز والے علاقوں میں بھسین، باٹاپور، ہیرپنڈ، پیرغازی، فتووالا، جلالپور، شیخوپورہ اور شرقپور شامل ہیں۔