Friday, April 26, 2024

لیسٹر شائر نے شرجیل خان سے آئندہ سیزن کیلئے معاہدہ کر لیا

لیسٹر شائر نے شرجیل خان سے آئندہ سیزن کیلئے معاہدہ کر لیا
September 7, 2016
لندن(92نیوز)شرجیل خان کو انگلینڈ کا دورہ راس آ گیا۔ انگلش کاؤنٹی لیسٹر شائر نے اوپننگ بلے باز سے آئندہ سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق لیسٹر شائر کاؤنٹی کلب نے نیٹ ویٹ بلاسٹ کے دو ہزار سترہ کے سیزن کے لیے شرجیل خان کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ شرجیل خان انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے آئر لینڈ کے دورے کے دوران ون ڈے میچ میں باسٹھ گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ بریج میں کھیلے گئے میچ میں تیس گیندوں پر اٹھاون رنز بنائے تھے۔