Sunday, September 8, 2024

لیستھ ملنگا اور ایلبے مورکل پی ایس ایل سکینڈ ایڈیشن کا حصہ بن گئے

لیستھ ملنگا اور ایلبے مورکل پی ایس ایل سکینڈ ایڈیشن کا حصہ بن گئے
July 12, 2016
لاہور(92نیوز)سری لنکا کے لیستھ ملنگا اور جنوبی افریقہ کے ایلبے مورکل پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی دبئی میں کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن کیلئے ابھی سے بورڈ نے تیاری شروع کر دی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم کے بعد لیستھ ملنگا اور ایلبے مورکل بھی پی ایس یل کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کرینگے۔