Wednesday, May 22, 2024

لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر سپرد خاک

لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر سپرد خاک
September 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کر دیے گئے ، نمازجنازہ میں ہرمکتبہ فکرکے افراد کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔ گزشتہ روز انتقال کر جانیوالے لیجنڈری  لیگ اسپنر عبدالقادر کو میاں میرقبرستان میں سپردِ لحد کردیاگیا ،  نماز جنازہ میں اہم سیاسی ،سماجی اور کھیلوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس سے قبل کرکٹر کے گھر تعزیت کیلئے آنےوالوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ، وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،چیئرمین سینیٹ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر سیاسی رہنماؤں  نے عبدالقادر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ چیئرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ،نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹرز،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں نے بھی عبدالقادر کے انتقال پرتعزیت کااظہارکیا ہے۔ تریسٹھ سالہ عبدالقادرکےسفرآخرت پر ہرآنکھ اشکبار اورہرچہرہ غمناک نظرآیا ، آنے والوں نے عبدالقادرکی حق گوئی،صداقت پرستی اورایمانداری کی گواہی دی۔ عبدالقادر کی بطورکرکٹرخدمات کوبھی زبردست الفاظ میں سراہاگیا، کرکٹ کے افق پر اب قادرجیسادرخشندہ ستارہ نظرنہیں آئے گامگرجب تک لیگ اسپن باؤلنگ کاآرٹ باقی رہا،ان کانام بھی جگمگاتارہے گا۔