Saturday, April 20, 2024

لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کی صوبائی حکومتوں سے مساجد اور مزارات کھولنے کی اپیل

لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کی صوبائی حکومتوں سے مساجد اور مزارات کھولنے کی اپیل
June 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان کے سابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مساجد اور مزارات کھولنے کی اپیل کر دی۔ جاوید میاندار نے کہا کہ افسوس ہے کہ گورنمنٹ نے سب کچھ کھول  دیا ہے لیکن مزارات اور مساجد بند ہیں ۔ جہاں سے فیض ملتا ہے، ان جگہوں کو بند کیا ہوا ہے ۔ گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کر دی گئی تھی ، قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں کی تجاویز کے بعد فیصلہ ہوا ، تعلیمی ادارے اور شادی ہالز بدستور بند رہیں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا جن شعبوں میں خطرات زیادہ ہیں انہیں نہیں کھولا جا رہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ہفتے میں پانچ روز کاروبار کی اجازت ہو گی، دکانیں اور مارکیٹیں ایس او پیز کے تحت کھلیں گی، سیاحتی مقامات کھولنے کے حق میں ہوں تاہم کے پی اور گلگت بلتستان حکومت ایس او پیز کے بعد اجازت دیں گی۔