Wednesday, May 8, 2024

کرکٹر وسیم اکرم سے مانچسٹر ایئرپورٹ پر عملے نے انسولین نکلوا کر کوڑے دان میں پھینکوا دی

کرکٹر وسیم اکرم سے مانچسٹر ایئرپورٹ پر عملے نے انسولین نکلوا کر کوڑے دان میں پھینکوا دی
July 23, 2019
 مانچسٹر (92 نیوز) لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر نارروا سلوک کیا گیا۔ عملے نے بیگ سے انسولین نکلوا کر کوڑے دان میں پھینکوا دی۔ وسیم اکرم کہتے ہیں سامان کی چیکنگ سے کوئی مسئلہ نہیں مگر سب سے یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ https://twitter.com/wasimakramlive/status/1153622057869074433 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انٹرنیشنل کمنٹیٹر وسیم اکرم مانچسٹر ائیرپورٹ پر خود سے ہونیوالے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں وسیم اکرم نے لکھا مانچسٹر ائیر پورٹ پر میں بہت دلبرداشتہ ہوا، پوری دنیا میں سفر کرتا ہوں اور انسولین ساتھ رکھتا ہوں لیکن مجھے کبھی ایسی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا مجھے بہت تذلیل محسوس ہوئی کیونکہ مجھ سے بہت برے لہجے میں سوالات کیے گئے اور مجھے سرعام اپنی انسولین کولڈ بیگ سے باہر نکالنے اور پلاسٹک بیگ میں ڈالنے کا حکم دیا گیا۔ https://twitter.com/wasimakramlive/status/1153666384225869824 وسیم اکرم نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا میں اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ مجھ سے امتیازی  سلوک ہو۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سب کیساتھ گفتگو کرنے کے کچھ آداب ہونے چاہئیں۔ میں حفاظتی اقدامات  کی اہمیت کو بھی سمجھتا ہوں لیکن لوگوں کی ایسے تذلیل نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری جانب مانچسٹر ائیرپورٹ انتطامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔ وسیم اکرم نے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے رابطے میں رہیں گے۔