Friday, April 19, 2024

لیجنڈ کامیڈین رفیع خاورالمعروف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس ہو گئے

لیجنڈ کامیڈین رفیع خاورالمعروف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس ہو گئے
June 2, 2015
لاہور (92نیوز) لیجنڈ کامیڈین رفیع خاور المعروف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے اٹھائیس برس ہوگئے لیکن مداح ان کوبھلا نہیں سکے۔ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا نام سنتے ہی بے اختیار چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔ اداکارہ ننھا بھی انہی لوگوں میں سے ایک ہیں۔ ننھا نے دوسو پچاس سے زائد فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں وطن کا سپاہی، نوکر،سالا صاحب سونا چاندی اور دوستانہ ہیں۔ اداکارننھا فلم انڈسٹری کی پسندیدہ شخصیت میں سے ایک تھے۔ اداکار ننھا دوجون 1986ءکو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے لیکن آج بھی ان کی موت ان کے مداحوں کےلئے ایک معمہ ہے۔