Friday, April 26, 2024

لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا کو سپرد خاک کر دیا گیا

لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا کو سپرد خاک کر دیا گیا
November 27, 2020

فٹ بالر ہیرو کی میت کو بیونس آئرس کی سڑکوں سےگزارا گیا۔ میرا ڈونا کے آخری دیدار کیلئے مداحوں کا رش لگا رہا۔ ارجنٹائن کے ہیرو میراڈونا کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا تھا۔

ڈیگو میرا ڈونا نے ارجنٹائن کی جانب سے چار فٹبال ورلڈکپ کھیلے۔ 1986 انکی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986 کا ورلڈ کپ جیتا۔

ڈیگو میراڈونا کا کیرئیر اور زندگی تنازعات سے بھرپور رہی ۔ وہ کثرت شراب نوشی اور نشے کے بھی عادی رہے ۔ وہ اپنی آن فیلڈ اور آف فیلڈ شرارتوں کی وجہ سے بھی ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے تھے ۔