Thursday, March 28, 2024

لیجنڈ فنکار عمر شریف کی نماز جنازہ نیورمبرگ میں آج ادا کی جائے گی

لیجنڈ فنکار عمر شریف کی نماز جنازہ نیورمبرگ میں آج ادا کی جائے گی
October 4, 2021 ویب ڈیسک

نیورمبرگ (92 نیوز) لیجنڈ فنکار عمر شریف کی نماز جنازہ نیورمبرگ میں آج ادا کی جائے گی۔

کامیڈی کنگ عمر شریف کی میت نماز جنازہ کے بعد پاکستان روانہ کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

عمر شریف کی خواہش کے مطابق عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں تدفین کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر لوگوں کی تعزیت کیلئے عمر شریف کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔