Thursday, March 28, 2024

لیجنڈ اداکار معین اختر کی آج چوتھی برسی، بائیس اپریل دو ہزار گیارہ کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

لیجنڈ اداکار معین اختر کی آج چوتھی برسی، بائیس اپریل دو ہزار گیارہ کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
April 22, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ٹیلی ویژن اور سٹیج کے ممتاز اداکار معین اختر کے مداح آج ان کی چوتھی برسی منا رہے ہیں۔ وہ بائیس اپریل دو ہزار گیارہ کو انتقال کر گئے تھے۔ اسٹیج اور ٹی وی کے لیجنڈ اداکار معین اختر چوبیس دسمبر انیس سو پچاس کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ معین اختر اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے اور انہیں اردو اور انگریزی کے علاوہ کئی علاقائی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ انہوں نے انیس سو چھیاسٹھ میں پاکستان ٹیلی ویژن سے فنی  کیریر کا آغاز کیا۔ معین نے اپنی کمال اداکاری، میزبانی اور طنزومزاح سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نام کمایا۔ معین اختر کو کامیڈی میں کمال حاصل تھا جبکہ پیروڈی کے بادشاہ مانے جاتے تھے۔ انہوں نے مس روزی کا لازوال کردار ادا کر کے شہرہ آفاق مقبولیت حاصل کی۔ معین اختر کو حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ معین اختر بائیس اپریل دو ہزار گیارہ کو کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔