Friday, April 26, 2024

لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی اور اہلیہ روبینہ قریشی کورونا وائرس کا شکار

لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی اور اہلیہ روبینہ قریشی کورونا وائرس کا شکار
July 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ روبینہ قریشی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

اداکار مصطفی ٰ قریشی کہتے ہیں کورونا ٹیسٹ کرایا رپورٹ مثبت آئی، خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہےـ اداکار مصطفیٰ قریشی نے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔