Monday, May 13, 2024

لیجنڈ اداکار عابد علی دنیا سے کوچ کیے ایک برس بیت گیا

لیجنڈ اداکار عابد علی دنیا سے کوچ کیے ایک برس بیت گیا
September 5, 2020
لاہور (92 نیوز) اپنی منفرد آواز اور جاندار اداکاری سے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر دینے والے لیجنڈ اداکار عابد علی دنیا سے کوچ کیے ایک برس بیت گیا۔ لیجند اداکار عابدعلی نےمارچ انیس سوباون میں کوئٹہ میں آنکھ کھولی اورابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔ عابد علی کو بچپن سے ہی فنون لطیف کی دنیا سے پیار تھا۔ فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عابد علی نےریڈیوپاکستان سے فن کرئیرکاآغازکیا اور انیس سوتہترمیں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہوگئے۔ اسی اور نوے کی دہائی میں کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا، جن میں  دشت 'پیاس'، 'دوریاں، 'مہندی،'دیار دل' اور دیگر شامل ہیں۔ جگر کے سرطان میں مبتلا عابد علی کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر تیس اگست کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 5 ستمبر کو انتقال کر گئے۔