Saturday, April 20, 2024

لیجنڈ اداکار جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

لیجنڈ اداکار جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے
June 9, 2021

لاہور (92 نیوز) لیجنڈ اداکار جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے۔ لازوال اداکاری کے باعث جمیل فخری مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

منفرد انداز کے حامل فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار جمیل فخری 1946 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے 60 کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور ڈرامہ اندھیرا اجالا نے انہیں بام عروج پر پہنچا دیا۔

جمیل فخری نے انسپکٹر جعفر حسین کا کردار ادا کر کے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے دل بھی موہ لیے۔ اس عظیم ادکار نے پچاس سے زائد فلموں، تھیٹر اور ان گنت ڈراموں میں درجنوں کردار نبھائے۔

دلدل، وارث، بندھن، ایک محبت سو افسانے، جنجال پورہ  اور حصار سمیت کئی ڈراموں میں ان کی متاثر کن اداکاری مداح آج بھی نہیں بھولے۔

بیٹے کی وفات کے دکھ نے اس عظیم نگینے کو اندر سے بہت کمزور کر دیا، ان پر فالج کا حملہ ہوا۔ پھر 9 جون 2011 کو فن کی دنیا کا یہ درخشاں ستارہ جہان فانی سے کوچ کر کے منوں مٹی تلے جا سویا۔