Saturday, May 4, 2024

 لیبیا کےوزیر اعظم عبداللہ الثینی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

 لیبیا کےوزیر اعظم عبداللہ الثینی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
May 27, 2015
تبروک(ویب ڈیسک)لیبیا میں مسلح افراد نے تبروک میں پارلیمان کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عبداللہ الثینی پر قاتلانہ حملہ کر دیا لیکن وہ خوش قسمتی سے وزیر اعظم   محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی  جب وہ تبروک میں  ہونے والے پارلیمان کے اجلاس کے بعد واپس جا رہے تھے۔ حملے میں  وزیر اعظم کا ایک  محافظ  زخمی ہو گیا،بعد ازاں وزیراعظم عبداللہ کا ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ وہ حملے میں محفوظ رہے ۔ وزیراعظم عبداللہ التینی کو دو ہزار چودہ میں شدت پسندوں کی جانب سے مزاحمت کے بعد دارالحکومت طرابلس  چھوڑنا پڑا تھا اور تب سے وہ تبروک میں  ہیں۔