Friday, April 26, 2024

لیبیا کے باغی کمانڈر ہفتار کی فوج نے چھ ترک شہریوں کو یرغمال بنالیا

لیبیا کے باغی کمانڈر ہفتار کی فوج نے چھ ترک شہریوں کو یرغمال بنالیا
July 1, 2019
لیبیا ( 92 نیوز) لیبیا کی خانہ جنگی میں ترکی کی بھی انٹری  ہو گئی ، باغی کمانڈر ہفتار کے فوجیوں نےچھ ترک شہریوں کویرغمال بنالیا ۔ لیبیا کے باغی کمانڈر ہفتار کی جانب سے  ایئرپورٹ پر موجود ترکی کا  ایک ڈرون بھی تباہ کرنے کادعویٰ کیاہے۔ انقرہ نے بھرپورجوابی کارروائی کی دھمکی دےدی ہے۔ ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ لیبیاکے باغی کمانڈر ہفتار کی فوج نے  ترکی کے چھ شہریوں کو یرغمال بناکر اشتعال انگیز قدم اٹھایاہے، اگر ترک شہریوں کو فی الفور رہا نہ کیاگیاتو باغی کمانڈر ہفتار کو نشانہ بنایاجائے گا۔ دوسری جانب باغی فوج نےدعویٰ کیاہےکہ اس نے طرابلس کےواحد آپریشنل ایئرپورٹ میٹیگا پر موجود ایک ترک ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔باغی فوج کے مطابق ڈرون تباہ کرکے ترکی کو وزیراعظم فائزالسراج کی حکومت کی حمایت کرنے کی سزادی گئی ہے۔ ادھر ترکی کے وزیر دفاع نےکہا ہے کہ ترک مفادات کو نقصان پہنچانے پرقیمت چکانا پڑے گی۔