Friday, March 29, 2024

لیبیا کی حکومت آف نیشنل اکارڈ نے قصبہ گھریان پر کنٹرول حاصل کر لیا‏

لیبیا کی حکومت آف نیشنل اکارڈ نے قصبہ گھریان پر کنٹرول حاصل کر لیا‏
June 27, 2019
لیبیا ( 92 نیوز) لیبیا کی حکومت آف نیشنل اکارڈ  نے گھریان قصبہ پرخلیفہ ہفتار کا قبضہ ختم کر کےدوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گھریان کو خلیفہ ہفتار کی لیبیا  نیشنل آرمی اڈا کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔ لیبیا کی گورنمنٹ آف نیشنل اکارڈ کے ترجمان مصطفیٰ المیجی نے دعویٰ کیا کہ گھریان اب ان کےقبضے میں ہے۔ خلیفہ ہفتار کے درجنوں فوجی مارے جاچکے ہیں اورتقریباً 18 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے ارد گرد فروری سے خلیفہ ہفتار اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔