Friday, March 29, 2024

لیبیا: کشتی حادثے میں ہلاکتوں کی حتمی تعداد آٹھ سو، کشتی عملےکے دو افراد گرفتار

لیبیا: کشتی حادثے میں ہلاکتوں کی حتمی تعداد آٹھ سو، کشتی عملےکے دو افراد گرفتار
April 22, 2015
لیبیا (ویب ڈیسک) اطالوی پولیس نے مبینہ انسانی سمگلنگ پر کشتی عملے کے 2افراد گرفتار کر لیے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیناں کا کہنا ہے کہ بحیرۂ روم میں تارکینِ وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں ہلاکتوں کی حتمی تعداد آٹھ سو ہے۔ ادھر اطالوی پولیس کے مطابق کشتی کے کپتان سمیت دو افراد کیخلاف قتل اور انسانی سمگلنگ کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں تیونس سے تعلق رکھنے والا شخص ممکنہ طور پر کشتی کا کپتان تھا جبکہ شام سے تعلق رکھنے والا شخص عملے کا رکن تھا۔ ان دونوں افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب حادثے میں بچنے والے ستائیس افراد کو لے کر ایک کشتی اطالوی شہر سسلی میں کاتانیا کی بندرگاہ پہنچی۔ ادھر یورپی یونین نے تارکینِ وطن کے اس بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے نئے دس نکاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے جبکہ پیرس میں ہزاروں افراد نے ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔