Tuesday, May 21, 2024

لیبیا ، پناہ گزین کیمپوں پر فضائی حملے ، 40افراد جاں بحق

لیبیا ، پناہ گزین کیمپوں پر فضائی حملے ، 40افراد جاں بحق
July 3, 2019
لیبیا   ( 92 نیوز) لیبیا  میں پناہ گزین کیمپوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنادیا گیا ، بمباری سے 40 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے، حکومت اور باغی رہنما دونوں نے حملے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ لیبیا میں پناہ لینے والے مہاجرین پر آدھی رات کو قیامت ٹوٹ پڑی، آسمان سے بم برسے، لمحوں میں ہر سو موت کا رقص چھا گیا۔ دارالحکومت تریپولی کے نواحی علاقے تاجوڑی میں افریقی مہاجرین کے کیمپ کو ہولناک فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں چالیس افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ اسّی سے زائد زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ لیبیا میں اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے حملے کی شدید مذمت کی ہے، اس کیمپ میں چھ سو سولہ مہاجرین پناہ لیے ہوئے تھے، ادھر لیبین حکومت اور باغی کمانڈر خلیفہ ہفتار دونوں نے بمباری سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔