Sunday, April 28, 2024

لیبیا میں فیکٹری پر فضائی حملہ ،10افراد ہلاک

لیبیا میں فیکٹری پر فضائی حملہ ،10افراد ہلاک
November 19, 2019
طرابلس ( 92 نیوز )  لیبیا میں بسکٹ فیکٹری پر فضائی حملے میں 10 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ، غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمرجنسی حکام کا کہنا تھا کہ حملے کی زد میں اًنے والی فیکٹری طرابلس سے 21 کلومیٹر دور وادی ربیا میں واقع ہے۔ ایمرجنسی حکام نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 کا تعلق لیبیا سے تھا اور باقی ماندہ بنگلہ دیش اور افریقی ممالک کے باشندے تھے۔ حکام نے مزید کہا کہ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ لیبا 2014 سے لیبین نیشنل آرمی اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے اور سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔