Monday, May 13, 2024

لیبیا، ملٹری کالج پر فضائی حملہ، 28 کیڈٹس جاں بحق، متعدد زخمی

لیبیا، ملٹری کالج پر فضائی حملہ، 28 کیڈٹس جاں بحق، متعدد زخمی
January 5, 2020
طرابلس (92 نیوز) لیبیا میں ملٹری کالج پر فضائی حملے سے 28 کیڈٹس جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کسی گروہ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طرابلس کے جنوبی علاقے میں ایک ملٹری اسکول پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 28 کیڈٹس جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ ترجمان وزارت صحت لیبیا نے کہا حملہ اس وقت کیا گیا جب کیڈٹس پریڈ گراونڈ پر جمع تھے۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن طرابلس میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے خلیفہ ہفتار کی لیبین نیشنل آرمی پرالزام لگایا ہے۔