Sunday, September 8, 2024

لیبیا سے گرفتار ہونے والا داعش کا کمانڈر اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا افسر نکلا

لیبیا سے گرفتار ہونے والا داعش کا کمانڈر اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا افسر نکلا
September 6, 2017

بن غازی (92 نیوز) مسلمان ممالک کے خلاف اسرائیل کی ایک اور ساز ش بے نقاب۔ لیبیا سے گرفتار ہونے والا داعش کا کمانڈر اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا افسر نکلا۔  

لیبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ابو حفص نامی کمانڈر کو بن غازی شہر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے دو سو ساتھیوں کے ہمراہ مصر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جہاں انہوں نے دہشتگردی کی کارروائیاں کرنا تھیں۔

لیبیائی حکام کے مطابق دوران تفتیش ابو حفضص نے اپنے اسرائیلی شہری ہونے کا اعتراف کیا جس کا اصل نام بنیامین افرائم ہے اور وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کرتا تھا۔

ابو حفص نےامام مسجد کا روپ دھار رکھا تھا اور وہ پچھلے کئی برسوں سے داعش کیلئے کام کررہا تھا۔ ابو حفص نے اعترافی بیان میں یہ تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ وہ عرب اور اسلامی ممالک میں تخریب کاری کرنے والے موساد کے سپیشل سیل سے منسلک تھا۔