Friday, May 3, 2024

لیبیا بحران : عالمی برادری کی متحارب دھڑوں کی قومی حکومت میں شمولیت کی حمایت

لیبیا بحران : عالمی برادری کی متحارب دھڑوں کی قومی حکومت میں شمولیت کی حمایت
December 14, 2015
تریپولی (ویب ڈیسک) عالمی برادری کے نمائندوں نے لیبیا بحران کے حل کیلئے تمام متحارب دھڑوں کو قومی حکومت میں شمولیت اور امن کوششوں کی حمایت کر دی۔ قومی حکومت کے قیام کا معاہدہ بدھ کو متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیبیا بحران کے حل کیلئے روم کانفرنس کی میزبانی اطالوی وزیرخارجہ پاولو جینٹی لونی اور جان کیری نے مشترکہ طور پر کی۔ کانفرنس میں سترہ ممالک کے وزرائے خارجہ اقوام متحدہ، یورپی یونین عرب لیگ اور افریقی یونین کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر کیری جینٹیلونی اور اقوام متحدہ کے لیبیا کیلئے خصوصی نمائندے مارٹن کوبلر کا کہنا تھالیبیا کی موجودہ صورتحال کو جوں کا توں رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ موجودہ صورتحال سے لیبیا کے وجوداور عوام کو خطرہ ہے اور یہ صورتحال بحران کے فوری حل کی متقاضی ہے۔ کانفرنس میں لیبیا کے پندرہ متحارب دھڑوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ کانفرنس کے نتیجے میں امید پیدا ہوئی ہے کہ سولہ دسمبر تک قومی حکومت کی تشکیل کا معاہدہ طے پا جائیگا۔ تمام ممالک کے نمائندوں نے لیبیا میں امن و استحکام اور معاہدے پر مکمل عمل کے علاوہ انسداد دہشت گردی میں مدد دینے کا وعدہ کیا۔