Thursday, April 18, 2024

لیاقت قائمخانی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لیاقت قائمخانی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
September 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی  کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا  ، دوران سماعت لیاقت قائمخانی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ وہ شوگرکے مریض ہیں، زمین کی الاٹمنٹ پرایک دستخط بھی نہیں کیا، جائیداد پوری فیملی کی ہے۔ سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی  کی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی ہوئی ، جج محمد بشیر نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت لیاقت قائم خانی روسٹرم پر آئے اور بولے کہ انہیں شوگرہے، پرہیزی کھانا کھاتے اور رات کو انسولین لیتے ہیں، زمین کی الاٹمنٹ پردستخط نہیں کیے۔ نیب کے تفتیشی افسرنے بتایاکہ باغ ابن قاسم کی سیٹلائیٹ تصاویرلی ہیں ، ملزم نے جان بوجھ کر2005 میں باغ کاایک ایریا چھوڑدیا ، بطور ڈی جی پارکس باغ کی زمین گلیکسی انٹرنیشنل کوغیرقانونی طورپرالاٹ کی جسے باغ کے ریکارڈ سے بھی نکال دیا۔ تفیشی افسر نے بتایا کہ لیاقت قائم خانی کے گھرسے خزانہ بھی ملا ، منی ٹریل سے متعلق معلوم کرنا ہے اس لئے عدالت 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے ۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرلی اور ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں لیاقت قائمخانی  نے کہا انہوں نے کہ جائیداد ان کے اکیلے کی نہیں  بلکہ  پورے خاندان کی ہے۔۔لیاقت قائم خانی کے بھائیوں نے اپنے بھائی کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے پلی بارگین سے انکار کردیا۔ لیاقت قائم خانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے ، وہیں جواب دیں گے۔