Thursday, May 9, 2024

لیاقت قائم خانی کے فرنٹ مینوں کی تلاش شروع

لیاقت قائم خانی کے فرنٹ مینوں کی تلاش شروع
September 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں نیب کےہاتھوں گرفتارسابق ڈی جی پارکس کے ایم سی لیاقت قائم خانی نےفرنٹ مین  کی کمپنیوں کوخلاف ضابطہ اربوں روپے کے ٹھیکے دیے جس پر  نیب نے فرنٹ مینوں کی تلاش شروع کردی۔ لیاقت قائم خانی نےدولت کےانبارکیسےلگائے، نیب  لگانے میں جت گئی ،  ذرائع کےمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس کے عہدے پر رہنے والا ایک اور افسرلیاقت قائم خانی کا فرنٹ مین نکلا۔ نیب ذرائع کےمطابق لیاقت  نے دو فرنٹ مین کے نام پر کمپنیاں بنوائیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس کی کمپنی سمیت دونوں کمپنیوں کو اربوں روپے کے ٹھیکے دیے ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں فرنٹ مینوں کی گھوسٹ کمپنیاں تھیں جنہوں نے ٹھیکے تو دئے گئے لیکن انہوں نے کام کوئی نہیں کیا۔

لیاقت قائمخانی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

دونوں فرنٹ مین کی کمپنیوں کوپارکس میں  مٹی اور پتھر ڈالنے کے ٹھیکے غیرقانونی طریقے سےدیئے گئے ، نیب ذرائع کاکہناہے کہ اسٹنٹ ڈائریکٹر کی کمپنیوں کے معاملات ان کے بھانجے اور داماد چلاتے تھے۔