Sunday, May 12, 2024

لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر نیب کا چھاپہ

لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر نیب کا چھاپہ
September 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) نیب نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر پر بھی  چھاپہ مارا ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر سے اہم دستاویزات حاصل کر لیں ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے لیاقت قائم خانی کے انکشافات  پر  ان کی دوسری بیوی کے گھر پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران ملزم لیاقت قائم خانی کو بھی ہمراہ لایا گیا  جب کہ نیب ٹیم پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز بھی ساتھ لائی ۔ نیب ٹیم نے لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر  سے اہم دستاویزات حاصل کیں ، نیب  نے  لیاقت کے فرنٹ مینوں کی چھان بین بھی شروع کر دی ہے ،   نیب کے مطابق پارکس کی ازسرنو تعمیر کے جن کمپنیوں کو ٹھیکے دیے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔