Sunday, September 8, 2024

لیاقت باغ پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں سے بھر گیا

لیاقت باغ پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں سے بھر گیا
August 13, 2017

راولپنڈی (92نیوز)تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ  نے تاریخی لیاقت باغ میں پاور شو کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں ۔ جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کی کثیر تعداد پہنچی  جبکہ ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے ۔ کارکنوں کا جوش جذبہ ساتویں آسمان کو چھونے لگا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق تاریخی لیاقت باغ پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ  کے کارکنوں سے بھر گیا کپتان کے کھلاڑیوں کا روایتی جوش  و خروش دیدنی  جبکہ جلسہ گاہ شیخ رشید اور عمران خان کے پوسٹرز سے بھر گیا۔  موسلا دھار بارش سےبھی کپتان کے کھلاڑیوں کے جذبے میں کوئی کمی نہ آئی ۔ بارش سے موسم خوشگوار ہوا تو کارکنوں کا جذبہ بھی انتہا کو پہنچ گیا۔ 

ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے تو کارکن  پارٹی پرچم کے رنگوں سے بنے لباس زیب تن کئے ہوئے  کپتان اور شیخ رشید کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے۔ اسٹیج بن گیااور کرسیاں بھی لگا دی گئی شیخ رشیدنے جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ  بھی لیا،اورچار بکروں کا صدقہ  دیا گیا جلسے سے عمران خان بھی خطاب کریں گے۔