Wednesday, April 24, 2024

لیاقت آباد میں آج بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں موجود

لیاقت آباد میں آج بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں موجود
August 4, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد  میں آج بھی قربانی کےجانوروں کی آلائشیں موجود ہیں،صفائی نہ ہونے سے علاقہ مکین پریشان ہیں، کہتے ہیں گندگی اور بدبو  کے باعث سانس لینے میں بھی دشواری ہورہی ہے۔

عیدقرباں آئی اور ختم ہوگئی لیکن لیاقت آباد میں  عیدکےآثار اب تک باقی ہیں۔جگہ جگہ  جانوروں کی آلائشیں موجود ہیں۔ بیشتر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کےبجائے کچرے میں  پھینک دیاگیاہے۔کچرے اور آلائشوں کی بدبو سے شہریوں کا گلی محلے سےگزرنا بھی دشوار ہوگیاہے۔

علاقہ مکین کہتےہیں آلائشوں اور گندگی کی وجہ سےبیماریاں  پھیلنےکا بھی خدشہ ہے ، لیاقت آباد کےمکینوں نےمطالبہ کیاکہ  علاقے سے آلائشیں فوری اٹھائی جائیں۔کچرے کے ڈھیر بھی ہٹاکر اسپرے کروایاجائے۔