Sunday, May 12, 2024

لیاقت آباد میں گزشتہ روز منہدم ہونیوالی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج بھی جاری

لیاقت آباد میں گزشتہ روز منہدم ہونیوالی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج بھی جاری
July 8, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کےعلاقے لیاقت آباد  میں گذشتہ روز گرنےوالی عمارت کاملبہ اٹھانے کا کام آج بھی جاری ہے، عمارت بروقت خالی کروانےکی وجہ سےکوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تھا ، تاہم قیمتی  سامان ملبےتلے دباہواہے،عمارت میں پانچ بھائی بھی رہائش پزیرتھے جو ایک رات میں بے گھراور بے سروسامان ہوگئے۔

لیاقت آباد کے قاسم آباد میں عمارت گرنے کے واقعے میں  مکین بے مکاں  ہوگئے ، اب نہ گھر  ہے نہ سامان ، عمارت گری تو گھرملبے کاڈھیر بن گئے، سامان دب گیا ۔ پانچ بھائی گھروں سےایک دم سڑک پرآگئے  ، خواتین اپنے آشیانہ بکھرادیکھ غم زدہ ہیں۔

آنکھوں میں آنسو ، چہروں پر اداسی لئے متاثرین کا کہنا ہے کہ برابر والےپلاٹ پرکھدائی کی وجہ سے سانحہ پیش آیا۔

ایک  بھائی نہ بول سکتاہے اور نہ سن سکتاہے ، لیکن اشاروں میں اپنا غم بیان کررہاہے ۔

آج بھی عمارت کاملبہ اٹھانے کاکام جاری ہےملبے سےسامان نکل رہاہے لیکن ٹوٹاپھوٹا ، مکین کہتے ساری زندگی محنت کرکےجوکچھ بنایاتھا وہ سب مٹی ہوگیا۔

مکین ملبہ اٹھاتے دیکھ  رہےہیں اور اپنی بے بسی کارونا رورہے ہیں۔