Friday, April 19, 2024

لیاقت آباد میں عمارت گرے چار ماہ بیت گئے ، تحققیات سرد خانے کی نذر

لیاقت آباد میں عمارت گرے چار ماہ بیت گئے ، تحققیات سرد خانے کی نذر
November 18, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں عمارت گرے 4 ماہ گزر گئے لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تحقیقات سرد خانے کی نذر ہوگئی ۔ نہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکا نہ ہی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ مخدوش عمارتوں کی فہرست کو بھی تاحال حتمی شکل نہ دی جاسکی
لیاقت آباد میں عمارت گرنے کےبعد ایس بی سی اے کی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرکے رپورٹ مرتب کی جانی تھی تاہم چار ماہ گزرنے کے باوجود رپورٹ سامنے نہ آسکی ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ افسران کی عدم دلچسپی کے باعث رپورٹ نہیں تیار کی جاسکی جبکہ اعلی حکام نے بھی اپنے ماتحت افسران سے رپورٹ تیار نہ کرنے پر کوئی پوچھ گچھ نہیں کی۔
لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا بازار بھی گرم ہے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا عملہ مبینہ طور پر جیبیں گرم کرنے میں مصروف ہے۔