Monday, September 16, 2024

لیاری گینگ کی معاونت کا الزام، گرفتار نثار مورائی کو سرطان کا مرض لاحق نہیں، رپورٹ 92نیوز کو موصول

لیاری گینگ کی معاونت کا الزام، گرفتار نثار مورائی کو سرطان کا مرض لاحق نہیں، رپورٹ 92نیوز کو موصول
April 9, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی معاونت اور سرپرستی کے الزام میں گرفتار نثار مورائی کے علاج کی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نثار مورائی کو سرطان کا مرض لاحق نہیں ہے۔ اربوں روپوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ، لیاری گینگ وار کے ملزموں کی معاونت اور سرپرستی کرنے والے سابق چیئرمین فشریز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر نثار مورائی کی طبی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ ملزم کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نثار مورائی کو سرطان کا مرض لاحق ہے تاہم رپورٹ کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث ملزم ڈاکٹر نثار کو سرطان کا مرض نہیں۔ ڈاکٹر نثار مورائی کی بلڈپریشر، الٹراسائونڈ، ایکسرے اور بلڈ ٹیسٹ سمیت تمام رپورٹس نارمل ہیں۔ ڈاکٹر نثار مورائی کا طبی معائنہ سندھ رینجرز اسپتال سے کروایا گیا۔ طبی معائنے کے دوران پتہ چلا کہ ڈاکٹر نثار مورائی بواسیر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ عدالت نے نثار مورائی کا طبی معائنہ جاری رکھنے اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔