Sunday, September 8, 2024

لیاری گینگ وار کے کارندوں سے مقابلے کی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول، گینگسٹر صادق گڈانی ہلاک

لیاری گینگ وار کے کارندوں سے مقابلے کی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول، گینگسٹر صادق گڈانی ہلاک
August 23, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او کے زخمی ہونے کی فوٹیج نائٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ مقابلے میں گینگسٹر صادق گڈانی چار ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ لیاری میں پولیس نے دو دن پہلے گینگ وار ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او نیپئر اعظم خان زخمی ہوئے۔ نائٹی ٹو نیوز کو موصول فوٹیج میں اعظم خان کو ایک اہلکار زخمی حالت میں سنبھالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گولیاں لگنے کے باوجود اعظم خان ہوش میں تھے اور گاڑی منگوانے کی ہدایات دیتے رہے۔ اعظم خان کو آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔