Friday, April 26, 2024

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری
March 16, 2021

کراچی ( 92 نیوز) لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری ہو گیا، کراچی کی عدالت نے عزیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔

مقدمات کلری تھانے میں دو ہزار بارہ میں درج کیے گئے، دونوں مقدمات میں تین ملزم طارق سیاپا، سعید پٹھان اور عمر کھچی پہلے ہی بری ہوچکے ہیں ،  ملزم عمر کچھی پولیس مقابلے میں مارا بھی جا چکا  ہے ۔