Friday, May 17, 2024

لیاری گینگ وار ڈان عزیر بلوچ کی گرفتاری کا معاملہ سردخانے کی نذر، نائنٹی ٹو نیوز نے بھانڈا پھوڑ دیا

لیاری گینگ وار ڈان عزیر بلوچ کی گرفتاری کا معاملہ سردخانے کی نذر، نائنٹی ٹو نیوز نے بھانڈا پھوڑ دیا
October 15, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ حکومت نے لیاری گینگ وار ڈان عزیر بلوچ کی گرفتاری کا معاملہ سردخانے کی نذر کر دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے سائیں سرکار کی عدم دلچسپی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سندھ حکومت کی عدم دلچسپی دبئی میں لیاری گینگ وار ڈان عزیر بلوچ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ عزیر بلوچ کے خلاف انٹرپول کو ثبوت ہی فراہم نہ کر سکی۔ انٹرپول دبئی کی جانب سے انٹرپول اسلام آباد کو لکھا گیا خط نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گیا۔ خط کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے انٹرپول کو نہ تو دبئی جانے والی ٹیم کے کوائف دیئے گئے نہ ہی عزیر بلوچ کے خلا ف ثبوت دیئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات حکومت نے عزیر بلوچ کو رہا کر دیا ہے۔ عزیر بلوچ کو دبئی میں چیک باؤنس ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قید کے دوران بھی عزیر بلوچ کو سندھ حکومت کی اہم شخصیت کی سرپرستی حاصل رہی۔