Saturday, April 20, 2024

لیاری میں پولیس کا سرچ آپریشن‘ فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے دو کارندے ہلاک

لیاری میں پولیس کا سرچ آپریشن‘ فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے دو کارندے ہلاک
October 26, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی پولیس نے لیاری میں مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے دو ملزم ہلاک کر دیے۔ نیوکراچی میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ اغوا کار مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں پولیس کمانڈوز سمیت 100 سے زائد اہلکار شریک ہوئے۔ پولیس کی موجودگی کی اطلاع پر ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں لیاری گینگ وار کے دو ملزم ایوب عرف کانا اور ذیشان عرف پٹھان مارے گئے۔ ایوب عرف کانا بابا لاڈلا گروپ کا کارندہ تھا جو دو درجن سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ادھرنیوکراچی صنعتی ایریا میں شہریوں نے مبینہ اغوا کار سجاد کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔