Friday, March 29, 2024

لیاری میں پانی کی عدم فراہمی  ، اہل علاقہ سڑکوں پر آگئے

لیاری میں پانی کی عدم فراہمی  ، اہل علاقہ سڑکوں پر آگئے
June 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں  پانی کی عدم فراہمی  پر مکینوں کا صبر جواب دے گیا  ، ماڑی پور روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا ، ماڑی پور روڈ پر احتجاج  میں  خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک  تھی  ، ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں  لگ گئیں جب کہ احتجاج کے دوران گرمی کے باعث خاتون سمیت دو افراد بےہوش بھی ہوئے ۔ کراچی کے علاقہ لیاری میں  پانی کی قلت پر مکینوں کا صبر جواب دے گیا اور وہ سڑکوں پر آگئے ، احتجاج میں بچوں اور خواتین نے خالی بوتلیں اور گیلن اٹھاکر شرکت کی اور دھرنا دیا ۔ احتجاج کے باعث ماڑی پور سے ٹاور تک سڑک ٹریفک کیلئے بند ہوگئی  اور کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ موٹرسائیکل سوار پریشان ہوئے تو فٹ پاتھ کے اوپر سے جانے کی کوششیں کرتے رہے  ، گرمی کی شدت سے ایک مرد اور خاتون بے ہوش ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ مظاہرین نے پانی کی عدم فراہمی کا الزام پیپلزپارٹی پر لگادیا اور کہا کہ کئی ماہ سے پانی نہیں دیا جارہا ۔  مظاہرین کا کہنا تھا یقین دہانیوں کی بجائے پانی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔