Tuesday, April 16, 2024

لیاری میں بھی گو پیپلزپارٹی گو کے نعرے لگ گئے

لیاری میں بھی گو پیپلزپارٹی گو کے نعرے لگ گئے
July 1, 2018
کراچی (92 نیوز) جیالوں کے گڑھ لیاری میں بھی پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم چلانا مشکل ہو گیا۔ لیاری میں بھی گو پیپلزپارٹی گو کے نعرے لگ گئے۔پیپلزپارٹی کی انتخابی تاریخ کا مشکل ترین دور آگیا ۔ جیالوں کے پیرس لیاری میں پیپلزپارٹی کے خلاف نعرے لگ گئے۔ بلاول بھٹو کے دورہ لیاری کے دوران شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ۔  بلاول بھٹو کے قافلے کو دیکھ کر ووٹرز نے گو پیپلزپارٹی گو کے نعرے لگا دئیے۔این اے 246میں بلاول بھٹو کے مرکزی الیکشن سیل کے افتتاح کے لیے چند سو کارکنان ہی جمع ہوسکے۔ لیاری والوں کے غیر متوقع ردعمل اور افتتاحی تقریب میں عدم شرکت سے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پریشانی کا شکار ہو گئی۔ لیاری سے صوبائی نشستوں پر پیپلزپارٹی امیدواروں کے خلاف ناراض جیالوں نے محاذ بنا لیا۔ پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکنان لیاری کی صوبائی نشستوں سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔