Thursday, March 28, 2024

لیاری: رینجرز کی کارروائی ،زیرزمن دفن اسلحےکا ذخیرہ برآمد

لیاری: رینجرز کی کارروائی ،زیرزمن دفن اسلحےکا ذخیرہ برآمد
September 9, 2016
کراچی(92نیوز)رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے زیرزمین دفن اسلحے کا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیئے استعمال ہونا تھا۔ ادھر رات گئے لیاری میں پولیس مقابلہ میں  لیاری گینگ وار کے دو کارندے  ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز نےلیاری میں  خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور زیرزمین دفن اسلحے  کا بڑا زخیرہ برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے کہنا ہے کہ کارروائی  کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک  ایل ایم جی،  6    ایس ایم جی،   تین   303 رائفل،  3   سیون ایم ایم رائفل،دو   44 بور رائفل، پانچ    12 بور پمپ ایکشن اور 9 عدد 20 بور پسٹل شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز نے کا کہنا ہے کہ  برآمد  کیا  جانے والا اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔ دوسری جانب لیار ی سلاٹر ہاوس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم ہلاک ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا اور سنگین جرائم  میں پولیس کو مطلوب تھے ہلاک ملزموں کی شناخت ذاکر عرف کٹی پہاڑی اور ندیم بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے ۔