Thursday, March 28, 2024

لیاری: رینجرز، پولیس مقابلے میں قتل اور بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کے تین ملزم ہلاک، ملزم

لیاری: رینجرز، پولیس مقابلے میں قتل اور بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کے تین ملزم ہلاک، ملزم
June 8, 2015
لیاری (نائنٹی ٹو نیوز) لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کے تین کارندے ہلاک ہو گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم درجنوں افراد کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔ لیاری چاکیواڑہ میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ملزموں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں بابا لاڈلا گروپ کے دو کارندے الیاس اور عبداللہ بلوچ مارے گئے۔ رینجرز کےمطابق ملزم الیاس دس اور عبداللہ بلوچ سترہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں وسی اللہ لاکھو گروپ کا کارندہ شاہد بودو بھی مارا گیا۔ ملزم اٹھارہ افراد کے قتل میں ملوث تھا۔