Thursday, May 9, 2024

لیاری جنرل اسپتال ہراسمنٹ کیس ، عدالت کا سپرنٹنڈنٹ پر اظہار برہمی

لیاری جنرل اسپتال ہراسمنٹ کیس ، عدالت کا سپرنٹنڈنٹ پر اظہار برہمی
December 6, 2019
 کراچی (92 نیوز) لیاری جنرل اسپتال ہراسمنٹ کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور صوبائی محتسب کو ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا۔ لیاری جنرل اسپتال میں خواتین اسٹاف کو ہراساں کرنے کے کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت خواتین عدالت میں رو پڑیں۔ خواتین نے مؤقف اپنایا کہ سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے جینا حرام کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کوئی شرم و حیا نہیں، کیا خواتین ویسے ہی غلط الزام لگارہی ہیں، ہراساں کرنے کا قانون بن چکا ہے، آب کارروائی ہو سکتی ہے، آئندہ ہراساں کیا گیا تو مقدمہ درج ہو گا۔ وکیل نے موقف پیش کیا کہ معاملہ محتسب اعلی کے پاس ہے، فیصلے کا انتظار کیا جائے، جس پر عدالت نے صوبائی محتسب اعلیٰ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔