Tuesday, April 23, 2024

لیاری ایکسپریس وے کےدوڈائریکٹرزکی 4 اگست تک عبوری ضمانت منظور

لیاری ایکسپریس وے کےدوڈائریکٹرزکی 4 اگست تک عبوری ضمانت منظور
June 22, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےلیاری ایکسپریس وے کےدوڈائریکٹرزکی 4 اگست تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس وے کےدوڈائریکٹرزکےخلاف نیب کی کارروائی رکوانےسےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نےایل ای ڈبلیو کےڈائریکٹرسلمان فریدی اوربرکات صابرکی چاراگست تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔ سندھ ہائیکورٹ نےچیئرمین نیب سمیت دیگرفریقین سےچاراگست تک جواب طلب کرلیا،واضح رہےدونوں ڈائریکٹرزپرکروڑوں روپےکےپلاٹس من پسندافراد کودینےکاالزام ہے۔