Friday, September 20, 2024

لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں خورد برد کا انکشاف

لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں خورد برد کا انکشاف
March 1, 2016
کراچی(92نیوز)لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں خرد بُرد کا انکشاف ہوگیا،جبکہ بےبس اور لا چارمتاثرین کےپلاٹ سےغیرمتعلقہ افرادکونوازدیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی تیسرٹاون اورمشرف کالونی میں لیاری ایکسپریس وےمتاثرین کوپلاٹ الاٹ کرنےکےبجائے غیرمتعلقہ  افرادکوالاٹ کردیےگئے،ذرائع نےانکشاف کیاکہ مشرف کالونی میں لیاری گینگ وارکارندوں کوپلاٹ الاٹ کرنے کیلئےسندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے قریبی عزیزسمیت دیگرسیاسی شخصیات نےکرداراداکیا۔ ادھرتیسرٹاون میں کالعدم جماعت کےکارندوں نےپلاٹ حاصل کرکےفروخت کردیےجبکہ تیسرٹاون میں گراونڈ کیلئےمختص زمین بھی کالعدم جماعت کےکارندوں نےغیرقانونی طریقے سےالاٹ کرواکرفروخت کردیے۔ اس حوالےسےسیکرٹری بلدیات نےلیاری ایکسپریس وے ری سٹیلمنٹ پروجیکٹ کےدو افسران کومعطل کرکےتحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔