Thursday, March 28, 2024

لیاری امن کمیٹی اور پی ٹی آئی میں رابطے تھے ، سعید غنی کا الزام

لیاری امن کمیٹی اور پی ٹی آئی  میں رابطے تھے ، سعید غنی کا الزام
July 12, 2020

کراچی ( 92 نیوز ) جیالے وزراء کی کراچی میں دھواں دھار پریس کانفرنس  ، سعید غنی نے فرنٹ فُٹ پر کھیلتے ہوئے لیاری امن کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان تعلقات کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ  لیاری امن کمیٹی کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کراچی کے 3 اہم رہنماؤں نے بہت جَتن  کیے تھے، جس کے بعد لیاری امن کمیٹی کے لوگ عمران  خان کا حصہ بنتے رہے ۔

سعید غنی کا کہنا تھا علی زیدی نے شیخ حبیب جان کی ویڈیوز ریلیز کرکے کارنامہ قرار دیا، لیکن اسی شخص

نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے عزیر بلوچ کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ذوالفقار مرزا سے بات کی۔

وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے کہا غیرقانونی تعمیرات پرحلیم عادل شیخ سمیت تمام افراد کیخلاف کارروائی ہوگی  جبکہ سعیدغنی نے حلیم عادل شیخ کو نیب کے ذریعےکلین چِٹ کی پیشگوئی کردی ۔

جیالے رہنماؤں کا کہنا تھا خسرو بختیار اور دیگر وزراء  کیخلاف نیب کے پاس کافی شواہد ہیں لیکن کوئی  کارروائی نہیں کی جارہی  جبکہ حکومت کی نااہلی کےباعث گندم بحران نے دوبارہ سر اٹھالیا ہے ۔