Monday, September 16, 2024

لیاری آپریشن کیس : عزیربلوچ اور زبیر بلوچ ایک کیس سے بری

 لیاری آپریشن کیس : عزیربلوچ اور زبیر بلوچ ایک کیس سے بری
April 8, 2017
کراچی (92نیوز)عدالت نے عدم ثبوت پر لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور زبیر بلوچ کو لیاری آپریشن کے ایک کیس میں بری کردیا، عدالت نے مفرور ملزموں کےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی مقامی عدالت میں لیاری آپریشن کے مقدمات کی سماعت ہوئی تو استغاثہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور زبیر بلوچ پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام  ، عدالت نے دونوں   کو ایک کیس میں بری کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ پولیس کے مطابق لیاری آپریشن کے دوران عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کیا، عزیر بلوچ کو دو ہزار سولہ میں گرفتار کیا گیا جبکہ فیصل نیازی، بادشاہ خان، نعیم لاہوتی اور جہانگیر خان بھی کیس میں شامل ہیں، عدالت نے مفرور ملزموں کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔