Friday, May 17, 2024

لہری کے مداح آج ان کا 91 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں

لہری کے مداح آج ان کا 91 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں
January 2, 2020
لاہور ( 92 نیوز) کامیڈی کی دنیا میں انفرادیت رکھنے والے نامور کامیڈین لیجنڈ اداکار  " لہری "کے مداح آج ان کا 91 واں یوم پیدائش منارہے ہیں ۔ دھیمہ لہجہ ،لاجواب  ڈائیلاگ ڈلیوری  اور کمال کی حس ظرافت کا مالک پاکستان فلم  انڈسٹری میں سفیر اللہ عرف " لہری  " کے سوا  دوسرا نہ آیا ۔ اپنی بے مثال اداکاری سے روتے لوگوں کو ہنسانے کا فن  رکھنے والے " لہری  " نے 1950 کی دیہائی میں فلم" انوکھی" سے  اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور پھرپیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ لالی ووڈ میں یوں تو لہری نے اپنے مثالی فنی کیرئیر میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں مگر انجمن، پھول میرے گلشن کا  ، دل میرا دھڑکن تیری،لہری کی یادگار فلمیں ہیں۔ لہری  کو ان کی شاندار اداکاری پر ایک دو نہیں بلکہ گیارہ مرتبہ نگار ایوارڈ دیا گیا جو کہ اپنے آپ ایک ریکارڈ ہے۔