Friday, April 19, 2024

لگزمبرگ عوامی ٹرانسپورٹ مفت کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

لگزمبرگ عوامی ٹرانسپورٹ مفت کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
March 1, 2020
لگزمبرگ (92 نیوز) یورپی ملک لگزمبرگ عوامی ٹرانسپورٹ مفت کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ منفرد اقدام کا مقصد ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو مزید آلودگی سے بچانا ہے۔ چھوٹے سے یورپی ملک لگزمبرگ میں فلاحی ریاست کی خوبصورت جھلک نظر آتی ہے جہاں عوامی ٹرانسپورٹ بالکل مفت کر دی گئی ہے۔ لگزمبرگ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ تمام ٹرینوں، بسوں اور ٹراموں کے کرائے ختم کر دیئے گئے ہیں، اور اب مسافر مفت سفر کر سکیں گے۔ چاہے وہ مقامی افراد ہوں، یا غیر ملکی باشندے، کاروبار کیلئے لگزمبرگ آئے ہوں یا سیاحت کی غرض سے، سب ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد سڑکوں پر رش کم کرنا، آلودگی کا خاتمہ اور کم کمانے والے افراد کی مدد ہے۔ اس سے قبل مسافروں کو عوامی ٹرانسپورٹ پر سفر کیلئے، ہر سال 440 یورو کا پاس خریدنا پڑتا تھا۔