Friday, March 29, 2024

لگتا ہے  کچرا بھی اقوام متحدہ اٹھوائے گا ، مصطفی کمال

لگتا ہے  کچرا بھی اقوام متحدہ اٹھوائے گا ، مصطفی کمال
October 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز)چیئرمین پاک سر زمین  پارٹی مصطفی کمال نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے  نا انصافی کا الزام دھر دیا  ،ساتھ ہی صوبائی ور وفاقی حکومت پر برستے ہوئے کہا کہ  لگتا ہے کچرا بھی اقوام متحدہ اٹھوائے گا ، کتا مار مہم میں بھی کرپشن کی جا رہی ہے ۔ مصطفی کمال کراچی کی احتساب عدالت میں  سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ  کے ریفرنس  میں پیش ہوئے ، وکیل صفائی نے کہا کہ ریفرنس قابل سماعت نہیں ، مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا جا سکتا  جس پر  نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 1993 میں پلاٹس کو کمرشل اور پھر 2007 میں تمام پلاٹس کو ایک پلاٹ میں تبدیل کیا گیا، کافی ثبوت موجود ہیں۔ عدالت نے ریفرنس سے متعلق فیصلہ آئندہ سماعت تک موخر کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی، عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے نیب کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  وفاقی، صوبائی اور شہری حکومت کراچی کا کچرا اٹھانے میں ناکام ہوچکی ہے، لگتا ہے  کچرا بھی اقوام متحدہ اٹھوائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آوارہ کتوں کے خلاف مہم  پر کرپشن کررہے ہیں، جعلی زہر لیتے ہیں، اس لئے کتے بھی نہیں مرتے۔