Thursday, March 28, 2024

لگتا ہے ڈاکٹر نے پہلے سیلفیاں اور اب ویڈیو لنک آزمانے کی ہدایت کردی، فیصل جاوید

لگتا ہے ڈاکٹر نے پہلے سیلفیاں اور اب ویڈیو لنک آزمانے کی ہدایت کردی، فیصل جاوید
September 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) رہنماء تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید کا نوازشریف کا نام لیے بغیر ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لگتا ہے ڈاکٹر نے پہلے صبح دوپہر شام سیلفیاں اور اب ویڈیو لنک آزمانے کی ہدایت کردی۔ پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل جاوید نے ٹویٹ میں کہا کہ لگتا ہے ڈاکٹر نے پہلے کہا صبح دوپہر شام 3 وقت سیلفیاں لینی ہیں۔ اب ہدایت دی ویڈیو لنک آزمائیں،افاقہ ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یہ بھی کہہ دے اب آپ بالکل ٹھیک ہیں، پاکستان جا کراے پی سی کرلیں۔ کہا اللہ سب کو صحت مند رکھے، ویسے جاتے وقت ہی صحت ٹھیک ہوگئی تھی۔ وہاں ہی سے واپس آجانا چاہیے تھا۔