Tuesday, May 21, 2024

لگتا ہے تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی نے تختہ کیا ہے ، چودھری پرویز الہٰی

لگتا ہے تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی نے تختہ کیا ہے ، چودھری پرویز الہٰی
February 7, 2020
 لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا لگتا ہے تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی نے تختہ کیا ہے۔ چودھری پرویز الہٰی نائنٹی ٹو نیوز کے پرگرام’’ہو کیا رہا ہے؟‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بولے میں ڈیڑھ سال میں یہی سمجھا ہوں کہ ہر پارٹی میں ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں۔ مشرف کے دور میں ہماری بھی ٹانگیں کھینچی جاتی تھیں۔ تحریک انصاف میں بھی ایسے لوگ ہیں۔ جہانگیرترین اور خٹک صاحب نشانہ بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا جو عمران خان کے زیادہ قریب ہو گا وہ لوگوں سے برداشت نہیں ہو گا۔ آخرکار نقصان ان لوگوں کا نہیں نقصان وزیراعظم کا ہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے سیٹیں اپنی وجہ سے جیتی ہیں۔ ہم نے سیٹیں ان کی وجہ سے نہیں جیتیں۔ ان کے پاس تو اپنے امیدوار ہی نہیں تھے۔ یہ اگر حوصلہ کر لیتے تو انہیں چھ سات سیٹیں مزید مل سکتی تھیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا عمران خان نے مجھے فون کیا اور کہا میں آپ کو ڈھونڈ رہا ہوں۔ انہوں نے مجھ سے کہا ضروری بات ہے مجھے مشورہ دیں۔ انہوں نے کہا نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس آئی ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے سب کہہ رہے ہیں نوازشریف کو جانے دیں۔ میں نے عمران سے پوچھا آپ سے کس نے کہا انہوں نے بتایا ڈاکٹرز سمیت سب کہہ رہے ہیں۔ میں نے عمران خان کو رائے دی کہ نوازشریف کو جانے دیں۔ میں نے مشورہ دیا کہ نوازشریف بیمار ہیں انہیں جانے دیں۔