Saturday, May 11, 2024

لکسمبرگ اوپن ٹینس ، اوسٹاپینکو فائنل میں پہنچ گئیں

لکسمبرگ اوپن ٹینس ، اوسٹاپینکو فائنل میں پہنچ گئیں
October 20, 2019
لکسمبرگ  (92 نیوز) لکسمبرگ اوپن ٹینس میں لٹوینیاکی اوسٹا پینکو کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے ، اوسٹا پینکو نے ایونٹ کے فائنل  کا ٹکٹ کٹوالیا،لیٹوینین کھلاڑی نے سیمی فائنل میں روس کی اینا بلنکوا کو شکست دی۔ لکسمبرگ اوپن ٹینس میں لٹوینیا کی اوسٹا پینکو  کی پیش قدمی جاری ہے ، اوسٹا پینکونے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، لٹوینین کھلاڑی نے سیمی فائنل میں روس کی اینا بلنکووا  کو ایک  کے مقابلے میں دو سیٹس سے مات دی۔ پہلے سیٹ میں روس کی اینا  بلنکووا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے  چھ،تین سے کامیابی سمیٹ کر برتری حاصل  کی ۔ دوسرے سیٹ میں اوسٹا پینکو نےشاندار کم بیک  کیا اور چھ،تین سےبرتری حاصل کرتے ہوئے میچ ایک ،ایک سے برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اوسٹا پینکو نے حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چھ،دو سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام  کرلیا۔